سرینگر :مقبوضہ کشمیرکے علاقے ضلع کولگام میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کاروائیوں میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی میں مظاہرین پر فائرنگ کرکےایک نوجوان آصف احمد کوشہیدکردیا جبکہ بھارتی فوج نےایک رہائشی مکان کو بارود سے اڑا دیا جسکے میں سے اٹھارہ سالہ ادریس اور جاوید احمد جاں بحق ہوگئے۔
علاقے میں بھارتی پولیس اورمظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائیا ں شروع کردی تھیں جس کے خلاف لوگ مظاہرے کررہے ہیں۔