افغان پارل?من? پرطالبان ?ا حمل? ، 1 بچ? اور خاتون جا? بحق

197

 افغان پارلیمنٹ پر کیے جانے والے خودکش حملے میں 1 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد  زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل میں طالبان نے افغان پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران حملہ کردیا۔خودکش حملہ آور نے خود کو پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب اڑایا جس کے بعد درجنوں مسلح افراد عمارت میں فائرنگ کرتے ہوئے گھس گئے۔ طالبان جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ ارکان اسمبلی اور صحافیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاتھا۔

کابل پولیس کے چیف عبدالرحمان رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو پارلیمنٹ کے قریب اڑایا اور دھماکے کے بعد مسلح افراد گروپ فائرنگ کرتے ہوئے  مشرقی طرف سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تھے ۔

ان کے بقول سینیٹرز، اراکین اسمبلی اور صحافیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا اور دھماکے میں تمام اراکین محفوظ رہے۔