ہوانا: فضاء میں قوس قزح جیسے رنگ بکھیرنے والی تتلیوں کے لئے ان کا عالیشان گھر بنادیا گیا ہے ۔
کیوبا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ہوانا میں تتلیوں کی نسل کو محفوظ بنانے کے لئے بنائے گئے پہلے پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ افتتاح کےموقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پارک کا رخ کیا اور رنگ برنگی تتلیوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔
واضح رہے کہ پارک میں تتلیوں کی 7 اقسام کے ساتھ ساتھ پودوں کی 30 اقسام موجود ہیں ۔ حکام کے مطابق ان پودوں کی مدد سے جانوروں ‘ تتلیوں اور دیگر حشرات کے تحفظ کی کوشش کی جارہی ہے۔