وزیراعظم میاں نوازشریف نے کراچی میں گرمی سے شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور گرمی کی شدت سے متاثر افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
زیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد پہنچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ اس صورتحال سے بچاو کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے ۔ وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کو بھی ہدایت کی ہے کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال سے وزیر اعظم آفس کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔