ضرورت پ?? تو ?? ال???ر? ?و ??? اوور ?رل?? گ?،عابدش?ر

213

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پونے ساتھ لاکھ بجلی کے ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی علاقے میں جبری لوڈیشڈنگ نہیں کی جارہی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی ملک کی دھڑکن ہے اور اس دھڑکن کو جاری رکھنا ہے ، کےالیکٹرک کوبجلی کی فراہمی کامعاہدہ ختم ہوچکا ہےہم نےاسےریویونہیں کیا جب کہ کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی پوری کی پوری فراہم کی جارہی ہے اور اس میں ایک میگاواٹ کی کمی نہیں کی گئی۔وزیرمملکت نے کہا کہ اگر ضرروت پڑی تو کے الیکٹرک کو ٹیک اوور کرلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ملک میں 16 ہزار3 سو میگاواٹ تک بجلی کی پیداوار بڑھائی، اس وقت پونے آٹھ لاکھ ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور فی ٹرانسفارمر کوتبدیل کرنے میں 12سے 14گھنٹے لگتے ہیں۔