?راچ? م?? باران رحمت برس گئ?،گرم? ?ا زور ?و? گ?ا

228

شدید گرمی اور حبس کے ستائے شہرقائد کے باسیوں پر باران رحمت برس پڑی۔ مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

قیامت خیز گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اذیت میں مبتلا روزے داروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ ابر رحمت برسنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا ، واٹر پمپ اور سائٹ کے علاقوں میں شہری بارش کا لطف لینے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔