وز?راعظم نواز شر?ف ?و آصف زردار? ?ا خط

288

سابق صدر آصف علی زرداری نے بدترین لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نواز شریف کا خط لکھ دیا ۔ خط کے متن کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔

آصف علی زرداری کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق سندھ کو اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ سندھ کے کئی علاقوں میں اس وقت 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

خط کا متن کے مطابق گرم موسم میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات کیے جائیں۔ آصف علی زرداری کا خط میں لکھنا تھا کہ اگر وزیراعظم اس صورتحال کا نوٹس لیں گے تو میں شکر گزار رہوں گا۔

آصف علی زرداری کے مطابق سندھ نے بجلی کی مد میں 2 ارب 40 کروڑ کے بل ادا کیئے جبکہ وزارت پانی و بجلی سندھ میں بجلی مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ۔