مر?ز? ب?ن? ن? ب?ن?نگ سس?م م?? 660 ارب روپ? شامل ?ر دئ??

158

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 660 ارب روپے شامل کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کواوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 4 روز کے لئے 6.50 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 660 ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.57 فیصد سے 6.50 فیصد سالانہ کے حساب سے 660 ارب روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والیں تمام 28 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔