آس?ر?ل?ن بل? باز س?ن? پر گ?ند لگ ن? ?? باعث زخم?

275

آسٹریلین بلے باز سینے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم انھیں فوری طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق  آسٹریلین بیٹس مین آئرون فچ سینے پر گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری ڈومیسٹک میچ کھیلتے ہوئے کرس رسل کی بال پر زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بلے باز آورون فرنچ کا مختلف زاویوں سے سینے کا ایکسرے لیا جائے گا جس کی ریپورٹ منگل تک آنے کی امید ہے۔

یورک شائین کلب کے مطابق آئرون فچ کی طبیعت زیادہ خراب نہیں ہے جس کے باعث انھیں اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔