جرمن? ن? الجز?ر? ?? صحاف? ?و ر?ا ?رد?ا

224

برلن: جرمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دو دن قبل حراست میں لئے جانے والے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے سینئر صحافی احمد منصور کورہا کردیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجریزہ چینل کی عربی سروس سے وابستہ منصور احمد کومصری حکام کی درخواست پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ برلن سے دوحہ جانے والی پرواز میں سوار ہورہے تھے ، صحافی منصوراحمد کو پیر کے دن جرمن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کیا۔

واضح رہے کہ مصر کی ایک عدالت نےگذشتہ برس احمد منصور کے خلاف تشدد کے الزام کے تحت ان کی غیر حاضری میں انھیں 15 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب الجزیرہ چینل کا کہنا ہے کہ برطانوی اور مصری دوہری شہریت رکھنے والے صحافی احمد منصور کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات لغو اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

الجزیرہ کے نامور صحافی نے اپنی رہائی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جرمن جج کا تہہ دل سے شکر گزار ہو جس نے مھجے انصاف فراہم کیا ، اس کے علاوہ منصور احمد نے دنیا بھر کے صحافی اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کڑے وقت میں میری حمایت کی ۔