وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 15سالہ لڑکے فرحان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب فیصل آباد میں کھلونا پستول سے تصاویر بنانے والا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ فائرنگ کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔