کراچی میں شدید گرمی اور لو لگنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ برقرار ہے اور سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 4روز میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 475سے تجاوز کرگئی ہے۔
شہر کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ ہزاروں افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ پاک فوج اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردیے ہیں۔
شہر قائد میں بدتر ین گرمی اور لو کی وجہ سے موت کا رقص جاری ہے۔گزشتہ رات سے اب تک درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سرکاری ذرائع کے مطابق چار روز میں مجموعی طور پر گرمی کی شدت سے دم توڑنے
شہر کے سب سے بڑے سرکاری طبی مرکز جناح اسپتال کی ایڈیشنل ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 200ہوگئی ہے جبکہ 3ہزار سے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو طبی امداد دی جاچکی ہے۔
سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس سے اسپتال میں زیر علاج 71افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔میٹروپولیٹن اور عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 84اموات ہوئی ہیں۔ضیاء الدین اسپتال میں 22اور لیاری 17افراد گرمی کے باعث انتقال کرگئے۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 8اور قطر اسپتال میں 20سے زائد ہیٹ اسٹروک سے اموات ہوئی جب کہ نجی
دوسری جانب ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ گرمی اور لو سے گزشتہ 4روز کے دوران ایدھی سرد خانے میں 500سے زائد لاشیں لائی گئی ہیں۔ان کے مطابق صرف گزشتہ رات ایدھی سرد خانے میں 60لاشوں کو لایا گیا ہے۔