اپوز?شن ?ا ?راچ? م?? ?لا?تو? پر جمع? ?و ?وم س?ا? منان? ?ااعلان

240

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے کراچی میں گرمی اور لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی ہلاکت پر جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں بدترین گرمی سے جاں بحق افراد اکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ گرمی میں لوڈشیڈنگ پر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں احتجاج اور واک آؤٹ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیش جمع  بھی کرائی جائے گی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں گرمی سے نہیں بلکہ لوڈشیڈنگ سے اموات ہوئیں جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وہ عدالتیں جو سوموٹو ایکشن لیا کرتی تھیں ،کاش افتخار چودھری چیف جسٹس ہوتے تو وہ اس معاملے پر ازخود نوٹس تو لیتے۔