استنبول: ترکی کی مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے آنکھوں کے اشارے سے کمپیوٹر پر کنٹرول کرنے والا سسٹم تیار کرلیا ہے۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی ایجاد کے بعد کمپیوٹر استعمال کرتے وقت کی بورڈ اور ماﺅس کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
مڈل ایسٹ ٹیکنیکل کے ماہرین کا کہنا ہے کہا اس سسٹم کے بعد ماﺅس اور کی بورڈ تاریخ کا حصہ بن جائیں گے اور آنکھوں کے اندر موجود لینس کے اشاروں سے تمام امور سرانجام دیئے جاسکیں گے۔
ان کامزید کہنا ہے کہ پروگرام کو اس طریقے سے تیار کیا گیا ہے کہ غیر ارادی آنکھوں کی حرکت سے تحریر یا امور کی انجام دہی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا