دن?ا ?? خطرنا? ممال? م?? پا?ستان ?ا پانچوا? نمبر

136

لندن:سال دوہزار چودہ میں پاکستان میں 321 بم دھماکوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں2211 شہریوں سمیت 3903 ہلاکتیں ہوئیں۔

برطانیہ کے ایک تھنک ٹینک کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں عراق سرفہرست ہے جبکہ پاکستان پانچویں اور بھارت دسویں نمبر پر ہے۔

برطانوی تھنک ٹھینک ایکشن آن آرمڈ وایلنس کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کے رہنے کے لیے دنیا کے پانچ خطرناک ممالک میں عراق،شام،غزہ،نائجیریا اور پاکستان شامل ہیں۔

فہرست میں افغانستان،یوکرین،یمن،لبنان اور بھارت بھی شامل ہیں، دھماکہ خیز مواد،کاربم دھماکے ،سڑک کنارے نصب بموں اور دیگر آئی ای ڈیز سے ہونے والی دس ہزار سے زائد ہلاکتوں نے 2014ءمیں کرہ ارض پر عراق کو خطرناک ترین ملک بنا دیا۔

3

عراق میں خود کش دھماکوں میں 2345 افراد جاںب بحق ہوئے2014ءمیں پاکستان میں 321 بم دھماکوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 3903 ہلاکتیں ہوئیں جن میں 2211 شہری مارے گئے ۔