مل? ر?اض ?ا گرم? س? جا? بحق افراد ?? لواحق?ن ??لئ? امداد ?ا اعلان

182

معروف کاروباری شخصیت اور بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کراچی میں بدترین گرمی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض  نے شہر کراچی میں شدید گرمی ، حبس اور لوڈشیڈنگ سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ملک ریاض نے گرمی سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے امداد کا اعلان کرتے ہوئے فی خاندان کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بدترین گرمی ، حبس زدہ ماحوال اور ہیٹ اسٹروک سے  گزشتہ 4روز کے دوران 500افراد دم توڑ گئے ہیں۔