وفاق? دارالح?ومت م?? فائرنگ، 2پول?س ا?ل?ار زخم?

170

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، پولیس کانسٹیبل خرم کو شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق ایکسپریس ہائی وے پر کورال چوک کے قریب نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار خرم اور قیصر زخمی ہو گئےجنہیں فوری طور پر شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پمز ترجمان کے مطابق سینے میں گولی لگنےکے باعث کانسٹیبل خرم کی حالت تشویش ناک ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہیں ۔

زرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں پولیس اہلکار ایکسپریس ہائی وے سے گزر رہے تھے کہ نا معلوم افراد کی فائرنگ کردی جس کے باعث دونوں اہلکار زخمی ہوئے۔