?راچ?،شد?د گرم? ن? چ??ا گ?ر ?? ت?ن م?مانو? ?? جان ل? ل?

394

کراچی: شہر قائد میں جاری شدید گرمی نے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ہیٹ اسٹروک اور آنتوں کی سوزش کے باعث 3 جانور اپنے پنجروں میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

چڑیا گھر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سید عقیل تعظیم نقوی کے مطابق 2 موروں کی موت واقع ہوچکی ہے اور اگرچہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جانوروں کی ہلاکت کی فوری وجہ ہیٹ اسٹروک ہے تاہم انھیں آنتوں کی سوزش کا مسئلہ بھی لاحق تھا۔انھوں نے بتایا کہ موروں کا یہ جوڑا ایک ہی پنجرے میں رہائش پزیر تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہرن بھی شدید گرمی کے باعث اپنے پنجرے میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں جس کی نسل کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں ۔