حارث س??ل انجر? ?ا ش?ار، دور? سر? لن?ا س? با?ر ?ون? ?ا ام?ان

335

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین حارث سہیل انجری کا شکار ہوگئے اور انہیں سری لنکا سے وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

دورہ سری لنکا پر موجود پاکستان ٹیم کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین گھنٹے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔انجری کے باعث انہوں نے پریکٹیس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کے باعث وہ دورہ سری لنکا جاری نہیں رکھ سکیں گے اور انہیں وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حارث سہیل کی انجری کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ سے رابطے میں ہے اور مینجر کی رپورٹ کی روشنی میں پی سی بی متبادل کھلاڑی کا فیصلہ کرے گا۔