ح?ومت عوام ?? مسائل حل ?رن? م?? سنج?د? ن???، ل?اقت بلوچ

291

سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ  نے کہا ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ حکومت عوامی ریلیف کیلئے بروقت کوئی اقدام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کیا حکمرانوں کومعلوم نہیں تھا کہ ماہِ رمضان گرمی میں آرہاہے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی مانگ زیادہ ہوگی اوربجلی کی ترسیل کا کیاانتظام ہوناچاہیے۔ گرمی سے سینکڑوں انسانی جانوںکا ضیاع ہور ہا ہے۔

 لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان میں عبادات اورروزہ داروں کی تکالیف کے ذمہ دارحکمران ہیں۔ حکمران اللہ کے ہاں بھی جوابدہ ہیں اور عوام بھی حکمرانوں کی نااہلی ،بدانتظامی اورکرپشن کا حساب لیںگے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں وفاقی اورصوبائی حکومت عوام کی تکالیف اورڈی زاسٹرمینجمٹ نہ ہونے کی برابر ذمہ دارہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایم کیوایم طویل مدت سے شریک اقتدار رہی ہے ۔کراچی میں لوٹ مار،بھتہ خوری،ناجائزفروشی کاتوایم کیوایم اپناحق جانتی ہے لیکن عوام کی نمائندگی کی دعویدارایم کیوایم عوامی مشکلات حل کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملک کابحران یہ ہے کہ نااہلی ،غیرذمہ دارانہ روئیے،کرپشن اوربدانتظامی کے خاتمہ کیلئے عوام کے نمائندہ حکمران عوام کے خیرخواہ نہیں اِس بحران کا خاتمہ عوام ہی اپنے ووٹ کی طاقت سے کرسکتے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کراچی میں قیامت خیزگرمی اورحبس کی وجہ سے جان بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ہمدردی اورتعزیت کا بھی اظہارکیا۔