?راچ?:گرم? س? جا? بحق افراد ?? تعداد 700 س? تجاوز ?ر گئ?

487

کراچی شہر کے مختلف اسپتالوں میں لو لگنے اور شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں تین روز کے درمیان گرمی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 280 ہو گئی ہے ۔ سول اسپتال میں گرمی کی شدت سے تین روز کے دوران 90 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ عباسی شہید اسپتال میں شدید گرمی سے 74 افراد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے ۔ قطراسپتال اورنگی میں 15 افراد گرمی کی شدت نہ برداشت کرتے ہوئے جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ تین روز کے دوران لیاقت نیشنل اسپتال میں 25 افراد گرمی سے جاں بحق ہو گئے ۔ ضیاء الدین میں 25 اور انڈس اسپتال میں 43 افراد گرمی سے جاں بحق ہو گئے ۔ کے ایم سی اسپتال میں تین دن کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 88 ہو گئی ۔ آغاخان اسپتال میں آج گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی جبکہ این آئی سی ایچ میں 40 بچے 2 روز کے دوران انتقال کر گئے۔