محمکہ واٹر بورڈ کا کہنا ہے حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کراچی کو پانی کی سپلائی بہتر ہوجائے گی واٹر بورڈ علامیہ کے مطابق فی الحال کراچی کو یومیہ 10کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا تھا۔
محمکہ واٹر بورڈ کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے اوپر آگیا ہے تاہم مقررہ لیول آنے تک حب ڈیم سے پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی جس سے پانی کے بحران میں خاطر خواہ کمی آئی گی۔
واضح رہے حب ڈیم خشک ہونے سے ضلع غربی اور وسطی میں پانی کی قلت تھی۔