ورل? ?? ?ون?? ?وال?فائر?ورنامن? ?ا آغاز 9 جولائ? س? ?وگا، آئ? س? س?

202

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کرکٹ ٹورنامنٹ 9 جولائی سے آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے 8 مختلف مقامات پر ایک ساتھ شروع ہوگا جبکہ  26 جولائی تک جاری رہے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں آئرلینڈ، نیپال، ہانگ کانگ، پاپوا نیوگنی، نمیبیا، امریکہ اور نیوجرسی جبکہ گروپ بی میں افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، کینیا اور عمان شامل ہیں۔ ان کے درمیان مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے اور 14 ٹیموں میں سے ٹاپ چھ ٹیمیں آئندہ برس بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ میں دس فل ممبر ممالک کی ٹیموں کو جوائن کریں گی۔

کوالیفائر ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں براہ راست میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ ہر گروپ سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی اور فاتح ٹیم میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ پلے آف گیمز کی رنر اپ ٹیمیں چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلیں گی اور ٹاپ دو ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنا لیں گی۔