ا?? ?فت? ت? چلن? وال? ب??ر? والا سمار? فون متعارف

210

 چینی کمپنی نے ایک ہفتہ تک چلنے والی بیٹری والا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سمارٹ فون بنانے والی چینی عالمی کمپنی اوکی ٹیل نے کہا ہے کہ مذکورہ سمارٹ فون عام استعمال ہونے والے سمارٹ فون سے بڑا ہوگا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی لمبی اور زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹری انسانی ہاتھوں کے لئے صفر بھی ہو سکتی ہے کیونکہ زیادہ دیر تک چلنے والی بیٹری سے موبائل فون گرم بھی ہو سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق سمارٹ فون کو سب سے پہلے آسٹریلیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں موجود سمارٹ فونز میں بیٹری دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے جس کی کل استعداد 6ہزار ملی ایمپیئر ہوتی ہے اور بیٹری کا پہلا حصہ استعمال ہونے کے بعد اس بیٹری کا دوسرا حصہ کام شروع کرتا ہے تاہم اس نئے سمارٹ فون کی بیٹری 10ہزار ملی ایمپیئر پر مشتمل ہو گی جس کے باعث اس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔