وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سندھ کے وزیر توانائی مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت60 ارب روپے کے بجلی بقایا جات کی ادائیگی کرے تاہم بقیاجات کی عدم ادائیگی پرسرکاری اداروں کے کنکشکن کاٹنے کےسواکوئی چارانہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے مراد علی شاہ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ نے بقایا جات کی جو رقم دینے پررضامندی ظاہر کی تھی وہ اب تک ادا نہیں کیے گئے ہیں جبکہ سندھ حکومت بجلی کے بقایا جات ادا کرنے میں مسلسل تاخیرکرتی رہی ہے۔ وفاقی حکومت نےحیسکواورسیپکو کوسرکاری اداروں کےکنکشن کاٹنےسےروک رکھاہے اگر سندھ حکومت کی جانب سے بجلی کے بقایا جات کی ادائیگی نہ کی گئی تو سرکاری اداروں کی کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔