ش?اگو، شد?د طوفان ?? باعث س?ن??و? گ?ر متاثر اور متعدد افراد زخم? ?وگئ?

184

شکاگو میں شدید طوفان کے باعث سینکڑوں گھر متاثر اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو میں گزشتہ روز آنے والے طوفان کے باعث سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے اور شدید طوفان کے باعث ہزاروں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید طوفان کے بعد ہائی ویز کو بند کر دیا گیا اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کیلئے وارننگ جاری کر دی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک طوفان کی تباہ کاریوں کا مکمل اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق ابھی تک ایک زخمی شخص کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ طوفان سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور تقریباً 19 ہزار سے زائد لوگ اس وقت بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جن کیلئے بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔