?? ال???ر? ?? ناقص ?ار?ردگ? ?? خلاف 26 جون ?و ?وم س?ا? منا?ا جائ? گا، نع?م الرحمن

255

 حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ بروز جمعہ 26جون کو کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور بدترین بدانتظامی کے خلاف کراچی شہر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے الخد مت کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ سے مفت پانی فراہم کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں سندھ حکومت کاکوئی کردار نظر نہیں آتا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو فعال اور موثر بنا یا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی کی ضرورت کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی اور پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ ہر ضلع میں فوری طور پر ایک بڑا مردہ خانہ تعمیر کیا جائے۔ ہسپتالوں میں فوری طور اور ہنگامی بنیادوں پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ہنگامی طورپر برف اور پانی کی فراہمی کے مرا کز قائم کیے جائیں اور عوامی مقامات پر شیلٹر تعمیر کیے جا ئیں ۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یہ سمجھتی ہے کہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی ، بد ترین بحران اور بد انتظامی کے بعد کے الیکٹرک اپنی افادیت کھو چکی ہے اور اس ادارے نے مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس حوالے سے جماعت اسلامی یہ فیصلہ تو پہلے ہی کر چکی ہے کہ ہم کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے ہمار یہ بھی مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کے معاہدہ نج کاری کی تجدید کے بجائے اس پر جر مانہ عائد کیا جائے ۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی کی گرمی نے گزشتہ 10سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔گر می کی شدت اور سختی تو بلا شبہ قدرت کی طرف سے ہے لیکن بجلی کی عد م فراہمی نے اس صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے اور کراچی میں اس سنگین صورتحال کے باعث جاں بحق ہو نے والے افراد کی تعداد 600سے تجاوز کر گئی ہے ۔اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے ،کولڈ اسٹوریج کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لاشیں رکھنے میں بھی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ عوام کے پیسوں سے اربوں اور کھربوں روپے کا بجٹ بنتا ہے مگر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کوئی بندوبست نہیں ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ  کے الیکٹرک کیسا ادارہ ہے کہ 10سال کا عرصہ گز ر گیا اور اس ادارے کی گنجائش اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو ا اور درجہ حرارت جب 35ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہو جائے توسارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ۔ کے الیکٹرک نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ایک طرف بجلی نہیں ہے اور اوور بلنگ کے ذریعے شہریوں سے اربوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف سیاسی جماعتوں کے دہشت گردوں پر مشتمل ریکوری افسران کے ذریعے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے۔