?راچ?: بجل? بحران پر وز?راعل?? سند? ?? ز?رصدارت ا?م اجلاس

239

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بجلی بحران کے حل کے لئے کے الیکٹرک کو 800 ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دی ۔ وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ٹیموں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت بجلی بحران پر اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے حکام ، سوئی سدرن کے حکام ، صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ ، وزیربلدیات شرجیل میمن ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو ہدایات جاری کی کہ وہ بجلی کی پیداوار 600 میگا واٹ 800 میگاواٹ تک لائے ۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ نے بجلی اور پانی بحران کے خاتمے کے لئے کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ۔ وزیراعلیٰ نے کے الیکٹرک کو فنی خرابی کو ٹھیک کرنے کی ٹیمیں 6 سو سے بڑھا کر 8 سو کرنے کی ہدایت کی ۔ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل افسران کے الیکٹرک کی ٹیموں کے ساتھ ملکر فالٹ درست کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سوئی گیس انتظامیہ کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کہ سوئی سدرن پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے ۔