?راچ?،ش?رشا? ?? گودام م?? خوفنا? آتشزدگ?،ش?ر ب?ر س? فائر ?ن??رز طلب

214

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پرانے جوتوں کے گودام میں لگنے والی آگ کو 2گھنٹے گزرنے کے باوجود بھجایا نہ جاسکا جب کہ خوفناک آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

شیرشاہ میں پرانے جوتوں کے گودام میں صبح سویرے آغ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے لیے چند فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں تاہم آگ پھیلتی گئی اور خوفناک صورت اختیار کرگئی۔ فائر بریگیڈ نے تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا ہے اور اس وقت 10سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔