مانچسٹر: اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 56 رنز سے ہرادیا ، جوئے روٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کھیلےگئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے جوئے روٹ 68 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے میکلیگن اور ایم جے سینٹنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
جواب میں نیوزی لیںڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 6 رنزکے مجموعی اسکور پر مارٹل گپٹل آؤٹ ہوگئے ، نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز برینڈن میککلم نے ٹیم کو جتوانے کے لئے جارحانہ انداز اپنایا مگر 48 رنز کے مجوعی اسکور پر وہ بھی ٹیم کو داغ مفارقت دے گئے دوسرے اینڈ پر موجود کیم ولیمسن ٹیم کے رنز کو آگے بڑھاتے رہے مگر 131 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ ولی کے شاندار تھرو نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا انہوں نے 57 رنز بنائےاس کے بعدکیوی ٹیم سنبھل نہ سکی اور 135 رنز پرآل آؤٹ ہوگئی ۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور ووڈ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جوئے روٹ کو شاندار68 رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا