گول مش?ن م?س? 28برس ?? ?وگئ?

262

منفرد کھیل اور پھرتیلی کی وجہ سے مشہور گول مشین لیونل میسی 28برس کے ہوگئے ۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر آج اپنی 28ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔24جون 1987میں ایک غریب خاندان میں آنکھ کھولنے والے عظیم فٹبالر کا شمار دنیاکے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے وہ اپنے فن، لگن اور محنت کی بدولت آج دنیائے فٹبال پر حکمرانی کررہے ہیں۔

میسی کی نمائندگی میں اسپینش کلب نے 6 لیگ ٹائٹل ، 3 چئمپینز لیگ،2 اسپینش کپ،2 یورپین سپر کپ،6 اسپینش سپر کپ اور 2 دفعہ ورلڈ کلب کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے جب کہ دو ہزار نو سے بارہ تک دنیا کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں اس کے علاوہ میسی 5 دفعہ گولڈن شوز کا ایوارڈ بھی جیتا ۔

لیونل میسی دنیا کے پہلے کم عمر کھلاڑی تھے جنہیں سال کے بہترین فیفا ورلڈ پلئیر کا ایوارڈ 2009 میں ملا جب کہ یونل وہ دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں جن کے حصے میں تین بار یورپین بوٹ ایوارڈ آیا۔