شام? فوج ?? ?ات?و?40 ?زارس? زائد خوات?ن ق?د

208

دمشق: بشار الاسد فوج نے شام کے مختلف جیلوں میں 40 ہزار خواتین کو قید کر رکھا ہے ، ان کو جنسی، ذہنی تشدد جیسے مکروہ ہتھکنڈوں کا سامناکرنا پڑتا ہے ، زیرحراست خواتین اور ان کے اہل خانہ کے علم میں لائے بغیر ان کے جبری نکاح کرائے جاتے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے شام میں صدر بشارالاسد کی شکست خوردہ افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ایک نیا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسدی فوج کی جیلوں میں قید ہزاروں خواتین کو جنسی، ذہنی اور وحشیانہ جسمانی تشدد جیسے مکروہ ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق گروپ “یورو۔ مڈل ایسٹ ہیومن رائٹس نیٹ ورک” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں شام میں سرکاری جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور ملیشیا کے کارندے جیلوں میں قید خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے ان پر جسمانی، جنسی اور نفسیاتی تشدد جیسے غیر انسانی حربے استعمال کرتے ہیں۔

یورپی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں پیش کیے گئے اعدادو شمار اور حقائق نئے نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کی کئی رپورٹس منظر عام پر آچکی ہیں۔