قاہرہ: مصر کی جامعہ الازہر نے چینی حکومت کی جانب سے سنکیانگ میں مسلمانوں کے روزے رکھنے پر پابندی عائد کرنے کی پر زور مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کی جامعہ الازہر یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں چین کے رویے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے علاقے سنکیانگ میں سرکاری ملازمین ‘ طلبہ اور اساتذہ پر رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مسلمانوں کو اس کے بنیادی فرض سے محروم کیا گیا ہے۔
جامعہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں مسلمانوں کے خلاف ایسی ہر قسم کے جبرو استعداد کی مذمت کی کرتے ہیں جو ان کے مذہبی حقوق اور شخصی آزادیوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔
بیان میں عالمی برادری اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کےگروپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان رویوں کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آغا ز کے ساتھ ہی چین نے پاکستان کے سرحدی پٹی پر ملنے والے صوبےسنکیانگ میں مسلمانوں کے روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔