پا?ستان اور سر? لن?ا ?ل ?ولمبو ??س? م?? مدمقابل ?و? گ?

234

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے کولمبو میں کھیلاجائے گا۔

گال ٹیسٹ میں فتح سے بلند حوصلہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

سیریز میں ایک -صفر کی برتری نے پاکستان ٹیم کا مورال مزید بلند کردیا ہے اور وہ میزبان ٹیم کو ڈھیر کرنے کے لیے بھرپورپریکٹس کررہی ہے جب کہ آئی لینڈرز شکست کا داغ دھونے کے لیے سیریز میں واپسی کے لیے پرامید ہے۔دونوں ٹیموں میں کچھ تبدیلیا بھی متوقع ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ گال ٹیسٹ میں گرین کیپس نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دی کر 9سال بعد آئی لینڈرز کی سرزمین پر ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔