خرطوم: جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وباءنے شدت اختیار کرلی ہے ، پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران وباء سے 18افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی سوڈان کے شہر جاوا میں قائم مہاجرین کے کیمپ میں ہیضے کی وباءپھوٹ پڑنے کے نتیجہ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ‘ سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 169 افراد کی اس مرض سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں گزشتہ برس پھیلنے والی ہیضے کی وباءکے نتیجہ میں 144 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ وزیر صحت نے کہا کہ نے کہا کہ حکومت وباءپر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔