ب?ن? ا?اؤن? صرف 100روپ? م?? ??لوائ??

248

اسٹیٹ بینک نےبینکوں میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے کم سے کم رقم کی شرط ختم کرتے ہوئے صرف 100روپے میں نیا اکاؤنٹ کھلوانے کے احکامات جاری کردیے۔

” آسان اکاؤنٹ” کے عنوان سےاب ملک کے کسی بھی بینک میں 100روپے کے عیوض اکاؤنٹ کھلوایا جاسکتا ہےجب کہ اکاؤنٹ کھلوانے کا مرحلہ بھی آسان کردیا گیا ہے اور ایک فارم پر شناخت اور ذاتی معلومات لکھ کر صارف کھاتہ حاصل کرسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے آسان اکاؤنٹ کے لیے بنیادی رہنمااصول بھی وضع کیے ہیں جس کے تحت کھاتے میں مقررہ رقم یا کم سے کم رقم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔کھاتے دار ایک ماہ میں آسان اکاؤنٹ سے زیادہ سے زیادہ 5لاکھ روپے نکلواسکے گا۔