بلوچستان ?? ?ئ? اضلاع ?و بجل? ?? فرا?م? گزشت? ت?ن روز س? معطل

158

کوئٹہ: تین روز قبل مکران میں تیز آندھی کے باعث سندھ سے بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور گر جانے کےباعث بجلی کا تعطل پیدا ہوگیا تھا جو تین روز گزرنے کے بعد ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

بلوچستان میں بجلی کا بحران رمضان المبارک میں بھی جاری ہے مند میں آندھی سے متاثرہ ٹاوز کی مرمت نہ ہونے کے باعث تین دن سے مکران ڈویژن بجلی سے محروم ہے ۔

کیسکو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے شہری علاقوں میں روزانہ چھ گھنٹے اور نواحی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ نوشکی، خاران، زیارت ، حب، قلعہ عبداللہ ، قلات دابندین اور ہرنائی سمیت بیشتر علاقوں میں تراویح اور سحری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی میں آندھی سے متاثرہ بجلی کے چار ٹاورز کی مرمت مکمل نہ ہونے کے باعث تربت، ، پنجگور اور گوادر کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی گزشتہ تین روز سے معطل ہے۔