کراچی میں جان لیوا گرمی سے مزید درجنوں افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گرمی اور لولگنے سے مرنے والوں کی تعداد 850سے تجاوز کرگئی۔
ملک کے تجارتی و کاروباری حب کراچی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے ۔ترجمان جناح اسپتال کے مطابق منگل سے بدھ کی صبح تک گرمی سے مزید 50افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ سول اسپتال میں15،گورنگی اسپتال میں14اور لیاقت نیشنل اسپتال میں6افراد جان سے ہاتھ ھو بیٹھے۔
شہرقائد میں آج موسم میں تبدیلی آئی ہےاور گرمی کی شدت قدر کم ہے تاہم اب بھی حبس زدرہ ماحول میں شہریوں کے ہیٹ اسٹروک کے شکار ہونے کا سلسلہ برقرار ہے۔