صنعا م?? اتحاد? ممال? ?? شد?د بمبار? ،85 افراد مار? گئ? ،400 زخم?

185

یمن کے دارالحکومت صنعامیں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 85شہری ہلاک اور 400زخمی ہوگئے،  زیادہ تر ہلاکتیں عمارتیں گرنے سے ہوئیں

میڈیارپورٹس کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوںممالک کے جنگی طیاروں نے صنعامی حوثی باغیوں کے زیر اثر فوجی چھاؤنی کو     نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں 21حو     ثی باغیوں سمیت 85 افراد ہلاک ہوگئے ۔دھماکے اس قدرشدید تھے کہ پوراعلاقہ لرزاٹھا۔ زیادہ تر ہلاکتیں بھی قریبی عمارتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔ حملے میں انڈونیشیاکے سفارت خانے کی عمارت کوبھی نقصان پہنچا اور 2سفارتکار زخمی ہوئے۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل احمدالعسیری نے کہا ہے کہ اتحادی طیاروں نے یمن میں حوثی ملیشیا کے 80 فیصد گولہ باروداور اسلحے کوتباہ کردیا ہے۔ بیلسٹک میزائلوں کوبھی ناکارہ بنادیا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیااور صالح کی فورسزکے ٹھکانوں اورتنصیبات پر 106فضائی حملے کیے۔ یمن میں سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ’فیصلہ کن طوفان‘ میں جنگی طیاروں کے ذریعے بعض شہروں میں پمفلٹس بھی گرائے گئے ہیں۔