س?نت?س ف?صد جاپان? نوجوان شاد? م?? دلچسپ? ن??? ر??ت?

206

جاپانی حکومت کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 37 فیصد سے زیادہ جاپانی نوجوان بے حد اخراجات کی وجہ سے شادی میں دلچسپی نہیں رکھتے جسکے با عث جاپان میں بچوں کی پیدائش ایک بہت بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سے 39 سال کی عمر کے 7 ہزار لڑکوں اور لڑکیوں سے 2 ماہ میں انٹرنیٹ پر سروے کیا گیا۔جس کے جواب میں 60 فیصد جاپانیوں نے شادی کی خواہش کا اظہار کیاجبکہ 40 فیصد نے یہ کہ کر انکار کر دیا کہ یہ ایک خرچ طلب فریضہ ہے ۔ کچھ افراد ایسے بھی تھے جنھوں نے محض اس لیے انکار کیا کہ وہ اپنے موجودہ طرز زندگی سے مطمئن ہیں جبکہ بعض نے پڑھائی جاری رکھنے کی وجہ سے شادی سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ جاپانی معاشرے میں معمر افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بچوں کی پیدائش میں شدید کمی جاپان کا سنجیدہ سماجی و معاشی مسئلہ بن چکا ہے۔