سمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 28 ملین ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع ابلاغ نے بلیک بیری حکام کے حوالہ سے بتایا کہ 31 مئی 2015ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ریونیو میں 32 فیصد کمی ہوئی اور ریونیو 658 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تاہم اس عرصہ کے دوران خسارے میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی اور پہلی سہ ماہی کے دوران خسارہ 28 ملین ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بلیک بیری کے 1.1 ملین ہینڈ سیٹ فروخت ہوئے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 2.6 ملین ہینڈ سیٹ فروخت ہوئے تھے۔