بنگل? د?ش م?? اپوز?شن ل??ر پر حمل? ،صحاف? سم?ت متعدد افراد زخم?

265

 بنگلا دیش کی اپوزیشن رہنما اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء پرایک ریلی کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خالدہ ضیاء محفوظ رہیں تاہم متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سابق وزیراعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء   پر ڈھاکا کے علاقے کاروان بازار میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اپنے امیدوار کی ریلی سے خطاب کررہی تھیں کہ اس دوران اپوزیشن لیڈر پرمشتعل ہجوم کی جانب سے پتھر اور مختلف اشیاء  پھینکی گئیں جس پران کے ذاتی محافظوں نے انہیں فوری طور پر گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے لے جانے کی کوشش کی، اس دوران اچانک ان کی گاڑی پر ڈنڈا  بردار انامعلوم افراد نے حملہ کردیا تاہم سیکیورٹی اہلکار انہیں بحفاظت وہاں سے نکالنے میں تو کامیاب ہوگئے البتہ اس دوران ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔اس واقعہ میں مقامی صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔