?راچ? م?? بجل? بحران ، ن?پرا ن? تحق?قات? ?م??? تش??ل د? د?

307

نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کے معاملے پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

نیپرا نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے معاملے پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ۔ تحقیقاتی کمیٹی میں کنسلٹنٹس نیپرا مسعود احمد خان ، جاوید پرویز ، سینیئر ٹیکنیکل ایڈوائزر حسین ضیغم علوی اور ڈائرکٹر اسٹینڈرڈ مظہر رانجھا بھی شامل ہیں ۔

نیپرا حکام کے مطابق کمیٹی فوری طور پر کراچی پہنچ کر معاملے کا جائزہ لے گی ۔ نیپرا کے مطابق کمیٹی کے الیکٹرک کی سرمایہ کاری کا جائزہ لے گی اور کمیٹی ترقیاتی عمل اور جنریشن ڈیٹا سے متعلق دعووں کا بھی جائزہ لے گی۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کے الیکٹرک کے پوری صلاحیت بروئے کار نہ لانے کا نوٹس لیا تھا، نیپرا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں ہے اور نیپرا دفاع کر رہا ہے۔