?راچ? م?? بجل? بحران ، وز?راعل?? سند? اور ار?ان اسمبل? ?ا د?رنا

214

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ اور وفاق کے رویے کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں ارکان اسمبلی اور وزراء نے سندھ اسمبلی کے دروازے پر دھرنا دے دیا ۔

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ اور سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قیادت میں ارکان سندھ اسمبلی اور وزراء نے اسمبلی دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا ۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا خواجہ آصف بجلی کے معاملے پر غلط بیانی کر رہے ہیں اس لئے ان کو عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے ، اس لئے اس کو شیئر کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے  ۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا وفاق گرمی کے موسم میں سندھ کے ساتھ دشمنی کر رہا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت کا وعدہ تھا رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، ان کا کہنا تھا پورے سندھ میں رمضان کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، قائم علی شاہ کا کہنا تھا سندھ بھرمیں جو اموات ہوئیں انکے ورثا کو امداد دی جائے۔