ایم کیو ایم کے حوالے سے بی بی سی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے بی بی سی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔
لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا ایم کیوایم کے حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا ملک کے حکمرانوں نے سیاسی مفادات کی خاطر اپنی زبان ، آنکھیں اور کان بند کر رکھے تھے ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت چاہیے تھا کہ وہ کراچی میں بھارتی وارداتوں کو بے نقاب کرتے مگر یہ کام بی بی سی کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کراچی میں دہشتگردوں کو اب بھی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو یہ ملک دشمنی ہوگی۔