ب? ب? س? ?? رپور? م?? لگائ? الزامات ?و مسترد ?رت? ???، رابط? ?م???

235

بی بی سی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایم کیوایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کی یکجہتی اور استحکام پر کامل یقین رکھتی ہے ۔

ایم کیوایم کے حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے ۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کی یکجہتی اوراستحکام پر کامل یقین رکھتی ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا ماضی میں جناح پور بنانے کی سازش سمیت متعدد الزامات لگائے گئے، بی بی سی کی رپورٹ ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے، اس لئے رابطہ کمیٹی رپورٹ میں لگائے گئے تمام الزامات مسترد کرتی ہے ۔