ح?مرانو? ?? ناقص پال?س?و? ن? عوام ?و غربت،م?نگائ? اور لو?ش??نگ م?? مبتلا ?ر د?ا ??،حافظ نع?م الرحمن

323

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں ۔گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ لوڈشیڈنگ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو شدید آزمائش اور مشکلات سے دو چار کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت خداد داد کالونی میں دعوت افطار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع شر قی کے امیر محمد یونس بارائی ،ذاکر قریشی ،عرفان خان ،نصیر اللہ حسینی اور جماعت اسلامی کرا چی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دین اور شریعت کے نظام کے نفاذ کی جدو جہد کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری پوری امت پر عائد ہو تی ہے۔ دین اور شریعت کے نظام میں ہی تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ہمیں اس بات کا عہد اور عزم کر نا چاہیے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں دین اور شریعت کی تعلیمات کو اختیار کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کر نے کا نام ہی روزہ ہے۔ رمضان المبارک میںانفاق فی سبیل اللہ کا بھی بڑا اجر ہے۔ اس لیے ہمیں اس مہینے میں انفاق فی سبیل اللہ کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کر نا چاہیے رمضان کا مہینہ قرآن اور جہاد کا مہینہ ہے ۔رمضان المبارک کی ہی ایک بابرکت رات میں قرآنِ کریم نازل ہو ااور اس مہینے میں غزوہ ِ بدرکا معرکہ پیش آیا جسے یومِ فرقان کہا گیا ہے ۔