یکم مئی سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمت میں کمی جب کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.67 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.21 روپے کمی کا امکان ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7.20 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 1.60 جب کہ لائٹ ڈیزل 2.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کی توقع ہے۔