سند? م?? گرم? س? 838 افراد جا? بحق ?وئ? ، چ?ئرم?ن ا?ن ?? ا?م ا?

348

چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز کا کہنا ہے کراچی میں 800 اور سندھ میں 38 افراد ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوئے ۔

جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرمین این ڈی ایم اےمیجرجنرل اصغرنواز کا کہنا تھا سندھ میں گرمی کی شدت سے جاں بحق افراد کی تعداد 838 ہو گئی ہے ، کراچی میں 800 اور اندرون سندھ میں 38 افراد جاں بحق ہوئے ۔

میجر جنرل اصغر نواز کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے کہنے پر رینجرز اور پاک فوج نے کراچی اور سندھ میں ہیٹ اسٹروک قائم کیئے ۔ ان کا کہنا تھا الزام تراشی کے بجائے مستقبل میں آنے والی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہو گی، چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کراچی میں ایمبولینسز،اسپتالوں میں بیڈدیگرسہولیات ہماری ذمہ داری نہیں۔ ان کا کہنا تھا 77 ٹن منرل واٹر کی ترسیل کی گئی ہے۔ اصغر نواز کا کہنا تھا پاکستان کی موسمی تبدیلی ایک بڑاخطرہ بن چکی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے اصغر نواز کا کہنا تھا نندی پور پاور پراجیکٹ سے 200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دے رہے ہیں، جولائی کے پہلے ہفتے میں نندی پور سے 425 میگاواٹ بجلی فراہم کر دینگے۔