ا?م ??و ا?م پر الزام ?وائ? ن??? سنگ?ن بات ?? ، وز?ردفاع خواج? آصف

190

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بی بی سی کی رپورٹ شائع ہونا ہوائی نہیں سنگین بات ہے ، ایم کیو ایم بی بی سی پر ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتی ہے ۔

وزیردفاع خواجہ آصف کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم پر بھارت کی طرف سے پیسے فراہم کرنے کا الزام اہم بات ہے ، جب الزامات جھوٹ ثابت ہوں گے تو ایم کیو ایم کی ساکھ بحال ہو گی ۔

وزیردفاع کا کہنا ہے بھارت سے مالی مدد کا الزام برطانیہ کے حکومتی نشریاتی ادارے نے لگایا ہے اس سے پہلے بھی جناح پور جیسے الزامات پاکستان میں ایم کیو ایم پر لگائے گئے ہیں ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا بی بی سی کی رپورٹ شائع ہونا ہوائی نہیں سنگین بات ہے، رپورٹ پر پاکستانی حکومت کو تحقیقات کرنی چاہیے، ایم کوایم کے خلاف الزام کی سنجیدگی کے ساتھ تفتیش ہونی چاہیے۔